پولیس کا وکلاء کو قتل کرنا پنجاب حکومت کی کھلی دہشت گردی ہے،مظہر علوی

منگل 26 مئی 2015 18:14

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے سیالکوٹ میں دہشت گردپنجا ب پولیس کے ہاتھوں وکلاء کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے شہبازحکومت کی کھلی دہشت گردی ،ظلم و بربریت پر مبنی سفاکانہ کاروائی قراردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرموں کو سزا نہ ملنے کے باعث پنجاب پولیس اب احتجاج کرنے والوں کو اپنی بربریت اور جارحیت کانشانہ بنارہی ہے،جس کے لئے پنجاب پولیس کو پنجاب حکومت کی مکمل آشیر باد حاصل ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صدر یوتھ ونگ اسلام آباد سفیان صابر،شیخ اقبال،منصورقاسم،منصور نیازی،کامران متین اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد سانحہ ڈسکہ پنجاب حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا تسلسل ہے،جس کا منطقی انجام حکمرانوں کے گلے میں پھندا بن کر سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد نابیناؤں اور معذوروں پر لاٹھی چارج،معصوم اور کم عمر طالب علموں پر لاٹھی چارج ،خواتین اور ڈا کٹروں کیساتھ ناروا سلوک اور اب ملک کے پڑھے لکھے طبقے پر ظلم و بربریت پولیس گردی کے ذریعے ملک کو پوری دنیا میں بدنام کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے ،یہ تمام عوامل پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :