گومل یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسو سی ایشن (گواسا) کے انتخا بی مر حلہ میں تمام کابینہ بلا مقا بلہ کامیاب ہو گئی

منگل 26 مئی 2015 18:12

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء )گومل یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسو سی ایشن (گواسا) کے 2015-2016 کے انتخا بی مر حلہ میں تمام کابینہ بلا مقا بلہ کامیاب ہو گئی الیکشن کیلئے قائم نگران کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر اللہ نواز خان ، پروفیسر ڈاکٹر محمو د شا ہ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال خان پر مشتمل تھی کی جا نب سے جا ری اعلامیہ کے مطا بق محمد شعیب گنگوہی بلا مقابلہ صدر اور ڈاکٹر اعجاز حسین بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے دیگر بلا منتخب عہدیداروں میں ڈاکٹر عبدالجبار تنویر نا ئب صدر ، فتح خا ن جائنٹ سیکرٹری میل ، منور فاطمہ کنڈی جائنٹ سیکرٹری فی میل اور احمد علی خزانچی منتخب ہو ئے واضح رہے کہ گواسا کے بلا مقابلہ منتخب ہونیوالے صدر محمد شعیب گنگوہی گومل یونیورسٹی سینٹ اور سینڈیکیٹ ممبر کے طور پر بھی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔