دینی مدارس نے برصغیرسمیت پورے ملک میں بغیر کسی دنیاوی مالی مفاد کے علم کی شمعیں ہر علاقے میں روشن کی ہیں ،امیر عالم دین مولانا عبدالحق ہاشمی

منگل 26 مئی 2015 18:12

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء )جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر عالم دین مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ دینی مدارس نے برصغیرسمیت پورے ملک میں بغیر کسی دنیاوی مالی مفاد کے علم کی شمعیں ہر علاقے میں روشن کیے ہیں برصفیر میں مدارس نے اسلامی تعلیمات عام کرنے ،اسلام کا حقیقی تصویر پیش کرنے اور جہالت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

آئندہ نسلوں کو علم کے اسلحے سے منور کرنے ،اقامت دین کی دعوت اور دنیا وآخرت کی کامیابی کیلئے دینی وعصری علوم کا حصول لازمی ہے ۔حکومتی پلیٹ فارم سے مدار س کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ بند کیا جائے ۔جماعت اسلامی دینی وعصری علوم کے اداروں کا پُشتیبان ہے ۔بلوچستان کے حقوق کے حصول ،ترقی وخوشحالی کیلئے علم کا حصول لازمی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت سماجی سیاسی تنظیمیں علمائے کرام اور ہرطبقہ فکر کے لوگوں کودینی وعصری علوم کے اداروں کی نگرانی ومددکرنی چاہیے تاکہ دشمن کی سازشیں وبے بنیاد پروپیگنڈہ ناکام ہوجائے ۔

علمائے کرام اورطلبہ علم کی ابلاغ کو یقینی بنائیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ تفہیم القرآن خضدار میں” تقریب دستارِفضیلت “ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد عارف دمڑ ، جامعہ تفہیم القرآن کے مہتمم وامیر جماعت اسلامی خضدار مولانامحمد اسلم گزگی ،شباب ملی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مولانا خلیل الرحمان ،مسلم لیگ نواز کے رہنما وممبر میونسپل کارپوریشن خضدارمیرجاوید مینگل ،حبیب الرحمان زہری نے خطاب میں کہا کہ مدار س کے خلاف پروپیگنڈہ قوم واسلام کے دشمن طبقات کرتے ہیں جو اسلامی واسلامی تعلیمات اور شعائر اسلام کے دشمن ہیں ہم کسی کو نظریہ اسلام وپاکستان کے خلاف سازش نہیں کرنے دیں گے مدارس اسلام کی نرسیاں ہیں جن سے علم کی شمعیں روشن ہوگئی ہیں ۔

تقریب میں طلبہ کی دستاربندی کی گئی اور حفظ،ناظرہ وقرات میں کامیاب ہونے والے طلبہ میں کمپیوٹر سیٹ، شیلڈ وانعامات تقسیم کیے گیے۔