کراچی میں رینجرزکی کارکردگی سے جلدامن ہوجائے گا،اسماعیل راہو

سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی رہزنوں، ڈاکوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے،شاہ محمدشاہ،نہال ہاشمی،اسلم ابڑو

منگل 26 مئی 2015 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) رینجرز کے کامیاب آپریشن پر اہلکاروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے جواں مردی کے ساتھ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ کرکے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو، سینیئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ اطلاعات سیکٹری سندھ محمد اسلم ابڑو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا،سیکریٹری اطلاعات اسلم ابڑونے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف رینجرز کے کامیاب آپریشن اور دہشتگردوں کی ہلاکت سے لگتا ہے کہ کراچی شہر میں جلد ہی امن قائم ہوجائے گا،پارٹی رہنماوٴں نے کراچی کی عوام کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چائیے کہ رینجرز اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سماج دشمن اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے نشاندہی کریں،انہوں نے مطالبہ سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی رہزنوں اور ڈاکوں کے خلاف سخت آپریشن کرکے ان کا قلعہ قمع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :