لیاقت بلوچ کی راولپنڈی پولیس کی کارکردگی پرشدیدتنقید

ٹیلی فون پرامیرجماعت اسلامی راولپنڈی سے رابطہ،طاہر خان شہید کیس کے حوالے سے معلومات حاصل کیں انتظامیہ اور پولیس کیس کے حوا لے سے انتہائی لاپروائی اور غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے،شمس الرحمن سواتی

منگل 26 مئی 2015 18:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اپنا قبلہ درست کرنے کی وارننگ دیدی، لیاقت بلوچ نے گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی کو فون کر کے جماعت اسلامی راولپنڈی کے رہنما حاجی طاہر خان شہید کے کیس کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

شمس الرحمان سواتی نے بتایا کہ راولپنڈی کی انتظامیہ اور پولیس اس کیس کے حوا لے سے انتہائی لاپروائی اور غفلت کا مسلسل مظاہرہ کر رہی ہے۔ابھی تک نامزد مرکزی ملزمان میں سے کسی ایک کو بھی گرفتار نہیں کیا گیاہے۔ ایک دو نے ضمانتیں کروالی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کے ذمہ داران کے ساتھ رابطوں اور بار بار ملاقاتوں کے باوجودمقامی پولیس کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔پولیس کو اس کیس کے حوالے سے جس طرح سر گرمی دکھانی چاہیے تھی وہ ابھی تک کہیں نظر نہیں آئی۔ آٹھ مہینے ہونے کو ہیں۔ہمارے کارکنان سخت غصے میں ہیں ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ اگر پولیس کا رویہ اور کارکردگی یہی رہی تو ہم سخت احتجاج اور دھرنے کی کال دیں گے۔

متعلقہ عنوان :