صد مملکت ممنون حسین سے بلوچستان کے قائم مقام گورنر بلوچستان کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 26 مئی 2015 18:02

اسلام آباد +کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) صد مملکت ممنون حسین سے بلوچستان کے قائم مقام گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر خزانہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بلوچستان کے قائمقا گور نر میر عبدالقدوس بز نجو اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر خزانہ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر خالد لانگو نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات کے بعد قائمقام گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بز نجو سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صدد مملکت کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ کیڈٹ کالج سمیت دیگر انسٹی ٹیوٹ میں بلوچستان کے طالبعلموں کو داخلہ دیا جائے تاکہ وہ بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں ۔

صدر مملکت نے یقین دلایا ہے کہ بلوچستان کے ذہین طالب علموں کو کیڈٹ کالج سمیت دیگر انسٹی ٹیوٹ میں داخلے ضرور دیئے جاینگے اور ان کی مدد بھی کی جائے گی ۔ تاکہ مستقبل میں بلوچستان کے نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکے تاکہ مستقبل میں ان جو زمہ داریاں آئینگی وہ اس کو بخوبی نبھا سکے ۔