وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعظم نواز شریف میں اختلافات ختم ہوگئے

muhammad ali محمد علی منگل 26 مئی 2015 17:59

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعظم نواز شریف میں اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزراء اور وزیر اعلی پنجاب کی کاوشوں سے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مابین اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری نثار کی جانب سے وزیراعظم کے سامنے اپنے تحفظات کو دہرایا گیا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ پارٹی کے مفادات کی بات کی ہے۔ انہیں حکومت کے گورننس کے مختلف پر شکایات ہیں تاہم وہ معاملات چوراہوں پر لانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے چوہدری نثار کے تحفظات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا پارٹی اور حکومت میں اہم مقام ہے۔