Live Updates

عمران خان کے مردان میں عظیم الشان انتخابی جلسے میں لاکھوں کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ، قائد تحریک انصاف بدھ کی دوپہر 4 بجے ریلوے سٹیشن گراونڈ مردان میں ایک بڑے اور تاریخی جلسہ سے خطاب کرینگے،صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان اور دیگر کا اجلاس سے خطاب

منگل 26 مئی 2015 17:56

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ضلع مردان میں عظیم الشان انتخابی جلسے میں لاکھوں کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ، قائد تحریک انصاف آج بروز بدھ دوپہر 4 بجے ریلوے سٹیشن گراونڈ مردان میں ایک بڑے اور تاریخی جلسہ سے خطاب کرینگے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر کے تمام نامزد اُمیدواران برائے ضلع کونسل، تحصیل کونسل اور ویلج کونسل کو ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹاسک دئیے گئے۔

۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان، رکن قومی اسمبلی علی محمد خان ایڈوکیٹ، مجاہد خان اور چئیرمین ڈیڈک کمیٹی افتخار علی مشوانی ایم پی اے، ذاہد خان درانی ایم پی اے، طفیل انجم ایم پی اے، عبیداﷲ ؒخان مایار ایم پی اے، سابقہ اُمیدوار حلقہ پی کے 27 اینجنئیر عادل نواز خان، سابقہ اُمیدوار حلقہ پی کے 28 خطاب باچا، سابقہ اُمیدوار حلقہ پی کے 23 عمر فاروق کاکاخیل نے گوجر گڑھی میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع و تحصیل کونسل کے نامزد اُمیدواران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اور آج دوپہر تین بجے قائد تحریک انصاف عمران خان کے دورہ مردان کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں تمام نامزد اُمیدواروں نے اس عزم کا اظہار کیا۔ کہ وہ ضلع بھر کے 75یونین کونسلوں سے لاکھوں افراد کی جلسے میں شرکت کو یقینی بنائینگے۔تاکہ اس جلسے کا شمار صوبہ بھر کے تاریخی جلسوں میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ27مئی کو سونامی کرپٹ حکمرانوں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات