ریڈیو پاکستان یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کرے گا

منگل 26 مئی 2015 17:44

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) ریڈیو پاکستانجمعرات کو یوم تکبیر کے موقع پر خصوصی پروگرام نشر کررہا ہے۔مختلف ریڈیو سٹیشن قومی علاقائی اور مقامی زبانوں میں یوم تکبیر کے حوالے سے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات کا ترجمہ نشر کریں گے۔صبح پاکستان پروگرام بعنوان" ایٹمی صلاحیت اور علاقائی تحفظ" میں دفاعی تجزیہ کاروں ،سینئر صحافیوں، دانشوروں اور ماہرین تعلیم کے تاثرات پیش کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

یوم تکبیرپر اردو، علاقائی اور مقامی زبانوں میں ملی نغمے نشر کئے جائیں گے۔ اس موقع پر یوم تکبیر کے حوالے سے ہونے والی تقریبات پر مبنی ریڈیو رپورٹس ملک بھر کے ریڈیو سٹیشنز سے نشر کی جائیں گی۔محفلِ مشاعرہ رات دس بج کر پانچ منٹ پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔یہ پروگرام میڈیم ویو اور ایف ایم 93 نیٹ ورکس سے نشر کئے جائیں گے جبکہ ایف ایم 101 ، ورثہ چینل (FM-94) اور نیوز اینڈ کرنٹ آفیئرز چینل نے اس موقع پر الگ سے خصوصی پروگرام ترتیب دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :