ایگزیکٹ کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ، تعاون کیلئے برطانیہ سے بھی رابطہ

منگل 26 مئی 2015 17:43

ایگزیکٹ کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ، تعاون کیلئے برطانیہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2015ء) ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کمپنی کے خلاف جعلی ڈگریاں دینے، فراڈ اور جعل سازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا جس کے لئے شواہد تلاش کئے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کے ذریعے برطانوی حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ برطانیہ میں ایگزیکٹ کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں بھی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹ سے کریمنالوجی کی ڈگری حاصل کرنے والے جین مورسین کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ کمپنی سے قبضے میں لئے گئے کمپیوٹرز کی ابتدائی فرانزک رپورٹ بھی کل تیار ہو جائے گی۔ دوسری جانب کراچی میں لیگل ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ایف آئی اے آفس میں ایگزیکٹ کے چھ کمپنی ڈائریکٹرز کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ تعلیمی اداروں کی این او سی اور متعلقہ اداروں سے الحاق کی دستاویزات پیش نہیں کر سکی، تاہم ڈگریاں حاصل کرنے والوں کی تفصیلات اور فیس کی مد میں حاصل کی گئی رقسم کی دستاویزات ایف آئی اے کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :