پاکستان اور بیلاروس کا سائنس اور ٹیکنالوجی سائنس کے شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق

بیلاروس کی قومی سائنس اکیڈمی کے چیئرمین کی پاکستانی سائنسدانوں سے ملاقات ، تعلیم و تحقیق کے میدان میں تعاون کے فروغ کے معاملے پر تفصیلی گفتگو

منگل 26 مئی 2015 17:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان اور بیلاروس کا سائنس اور ٹیکنالوجی سائنس کے شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیاہے ۔ یہ اتفاق منگل کو بیلاروس کی قومی سائنس اکیڈمی کے چیئرمین ولادمیر جی گوساکو اور پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں سے ملاقات میں کیاگیا ۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم و تحقیق کے میدان میں تعاون کے فروغ کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی پاکستان اور بیلاروس سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے تاکہ ایک دوسرے کے تجربے اور تحقیق سے فائدہ اٹھائیں۔

۔ یاد رہے کہ گوساکو بیلاروس کے صدر الیگذنڈر لوکاشینکوکے وفد میں شامل ہے جو اس امید کے ساتھ پاکستان کا دورہ کررہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے۔

(جاری ہے)

میٹنگ کا اہتمام پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے صدر ڈاکٹر انور نسیم نے کیا تھا جس میں اور لوگوں کے علاوہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ایم اشرف، قائمقام چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر ندیم امجد، ڈائریکٹر جنرل قومی زرعی تحقیقاتی مرکز ڈاکٹر محمد عظیم خان، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایڈوائزر ڈاکٹر طارق محمود، جنرل سیکرٹری پاکستان اکیڈمی آف سائنسز پرفیسر ضابطہ خان شنواری، سینیئر ڈائریکٹر ورلڈ وائلڈلائف فنڈ پاکستان ڈاکٹر غلام اکب اور ، ڈائریکٹر پی اے آر سی انٹرنیشنل کوآپریشن ڈاکٹر الطاف شیر شریک تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیلاروس اکیڈمی آف سائنسز کے چیئرمین گواسکو نے سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے شعبوں سے متعلق مشورے اور تجاویز دیں کہ کس طرح دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو بڑھایا جاسکے۔ انہوں نے پاکستان اکیڈمی آف سائنس کو سراہا کہ انہوں نے اس میٹنگ کا اہتمام کیا جو دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انور نسیم نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس طرح کے رابطے جاری رہیں گے تاکہ سائنس اورٹکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو بڑھایا جاسکے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ندم امجد اور ڈاکٹر محمد عظیم خان نے پی اے آر اسی اور این اے آرسی کے بارے میں میٹنگ میں شامل لوگو ں کو آگاہ کیا اور زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :