چینی،مشروبات و خوردنی تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز

منگل 26 مئی 2015 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کے لئے چینی، مشروبات اور خوردنی تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجو یز دے دی۔

(جاری ہے)

نئے وفاقی بجٹ اور رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، ایسے میں ایف بی آر نے حکومت کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی ہے، مشروبات پر9 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے جس کو 15 سے 16 فیصد بڑھانے کی تجویز دی ہے، ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چینی پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی جائے یا پھر سیلز ٹیکس کو 17فیصد کرکے اس پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو ختم کردیا جائے۔ ایف بی آر نے خوردنی تیل کی قیمت میں بھی ایک سے 2 روپے فی لیٹر بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔