منگھوپیرلپروسی اسپتال کا گیس کنکشن منقطع ہونے کے باعث مریضوں کو مشکلات ،سرجری کا سلسلہ عارضی طور پر بند

منگل 26 مئی 2015 17:32

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء ) منگھوپیرلپروسی اسپتال میں گذشتہ تقریباً ایک ماہ سے گیس کا کنکشن کٹ جانے کی وجہ سے آنکھوں کے شعبہ میں آنے والے مریضوں کی سرجری کرنے کا سلسلہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے ایم سی کے ماتحت منگھوپیر کے علاقے میں واقع تاریخی منگھولپروسی اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے گیس کا کروڑوں روپے کا بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے کمپنی نے تقریباً ایک ماہ قبل گیس کنکشن کاٹ دیا ، جس کی وجہ سے اسپتال کے شعبہ امراض چشم میں سرجری کی غرض سے آنے والے مریضوں کو عباسی شہید اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں روانہ کیا جاتا ہے ۔

ذرائع نے کہا کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے آنکھوں سرجری کے لیے استعمال ہونے والے آلات صراحی کی اسٹرلائزیشن نہیں ہو رہی ، جس کی وجہ سے آپریشن کی سہولت بند کر دی ہے ۔ اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر محمد علی عباسی نے بتایا کہ گیس کٹ جانے کی اطلاع اعلیٰ حکام کو نہیں دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :