سیالکوٹ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیے بغیر ملک میں اقتصادی و سماجی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ، محمد اعجاز نوری

منگل 26 مئی 2015 17:32

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیے بغیر ملک میں اقتصادی و سماجی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا کیونکہ امن اور ترقی لازم و ملزوم ہیں لہٰذا افواج پاکستان نے آپریشن ضرب عضب و ملک میں نیشنل پلان آف ایکشن پر بھر پور عمل درامداور لازوال قربانیوں سے اقتصادی اور سماجی طور پر مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور اب پاکستان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے اِن خیالات کا اظہار پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام کنٹونمنٹ بورڈ سیالکوٹ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے کونسلرز کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری نے کیا پاکستان کونسل کے ایگزیٹو رکن وکنٹونمنٹ بورڈ کے نو منتخب کونسلر اورپاکستان مسلم لیگ کی جانب سے نامزدنائب صدر کنٹونمنٹ بورڈ سیالکوٹ حاجی مشتاق احمد قادری اس موقعہ پر مہان خصوصی تھے عشائیہ تقریب میں سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طاہر محمود ہندلی ایڈووکیٹ، انکم ٹیکس بار ایسویسی ایشن کے سابق صدر ملک امان اللہ ایڈووکیٹ،معروف صنعت کار چوہدری محمد اعجاز، پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے عہدیدران ارشد علی بھٹی، منصور احمد، محمد رمضان ،محمد وسیم اکرم، مقدس قادری اور شاہد محمود سمیت دیگر معززین شہر نے شرکت کی اُنہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے نتیجہ میں جہاں ملک میں بنیادی جمہوریت کو فروغ حاصل ہوگا وہاں پر فوج اور عوام میں یکجہتی اور باہمی اعتماد و تعاون کو فروغ بھی حاصل ہوگا۔