پنجاب بھر میں641ٹریفک حادثات میں06افراد جاں بحق،760زخمی

235افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی

منگل 26 مئی 2015 17:24

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 641ٹریفک حادثات میں525شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ235افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں285ڈرائیورز ،18کم عمرڈرائیور،362مسافراور119پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ141ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت157ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد55حادثات میں71متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہگوجرانوالہ میں42حادثات میں44متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل766متاثر ہونے والوں میں سے611مرد اور155خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں139افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور423فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور204زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر517موٹر سائیکلز84آٹو رکشے53موٹر کاریں52مسافربس25ٹرک، اور75دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :