ویٹرنری یونیورسٹی میں با ئیو اسٹیٹکس کے مو ضو ع پر تر بیتی ورکشاپ اور کیر ئیر کو نسلنگ پر سیمینارکا انعقاد

منگل 26 مئی 2015 17:23

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور میں گذشتہ روز"با ئیو ا سٹیٹکس" کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہوا ۔ پروفیسر ڈاکٹر کا مرا ن اشر ف نے افتتا حی تقر یب کی صدارت کی۔ اس مو قع پر پروفیسر ڈاکٹر کا مرا ن اشر ف نے اپنے خطا ب کر تے ہو ئے کہاکہ اس قسم کی تر بیتی ور کشا پ کا انعقاد پو سٹ گر یجو یٹ سٹو ڈنٹس کے لیئے تھیسز و ریسر چ پرو پو زل لکھنے اور با ئیو ا سٹیٹکس سے متعلقہ مہا ر تو ں اور سوفٹ وئیر کو سیکھنے میں بڑ ی مد د گا ر ہے ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پرڈاکٹر عمرا ن رشید ، ڈاکٹرہا رو ن اکبر ،ڈ ا کٹرمحمد اُنیب کے علا وہ دیگر فکلٹی ممبرا ن او ر پو سٹ گر یجو یٹ طلبہ کی بہت بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔اسی اثنا میں آفس آف کیر ئیرسر وسزاینڈ بز نس انکیو بیشن سینٹر نے ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے طلبہ کے بہتر مستقبل کے حوا لے سے اچھے موا قع کے حصو ل سے متعلقہ آگا ہی کے با ر ے میں ایک سیمینا ر کا انعقاد بھی کیا۔ جس کا مقصدپو سٹ گر یجو یٹ طلبہ کو پا کستا ن میں رہ کر غیر ملکی پو سٹ گر یجو یٹ سکا لر شپ اور ڈگر ی پرو گرام میں دا خلہ اور حصول تعلیم کے موا قع فرا ہم کر نے سے متعلقہ دیگر امور کے با رے میں طلبہ کو رو شنا س کر وانا تھا۔