واسا نے لاہور میں پانی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

رمضان المبارک میں پانی کی بندش نہیں ہوگی‘ لوڈشیڈنگ کے دوران تمام جنریٹرز ڈیزل سے چلائے جائینگے

منگل 26 مئی 2015 17:23

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ) واسا نے لاہور میں پانی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ لوڈشیڈنگ کے دوران تمام جنریٹرز ڈیزل سے چلائے جائینگے۔

(جاری ہے)

تمام واپڈا کے ایس ڈی اوز سے لوڈشیڈنگ کے اوقات معلوم کرکے ٹیوب ویلوں پر تمام انتظام مکمل کئے جارہے ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران صوبائی دارالحکومت میں پانی کی سپلائئی بلاتعطل جاری رہے گی۔ واسا حکام کی طرف سے تمام ملازمین کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں کہ جو بھی واسا ملازم اپنی ڈیوٹی کے ٹائم میں کام نہیں کرے گا اس کیخلاف فوری تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :