ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 100سے زائد موٹر سائیکلیں قابو، 25افراد گرفتار

منگل 26 مئی 2015 17:12

کوئٹہ۔26مئی((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء))وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ڈبل سواری پر پاپندی پر کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 100سے زائد موٹر سائیکلیں قبضے میں لیکر 25افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے کوئٹہ میں مختلف واقعات کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر دفعہ 144نافذ کیا جس کے تحت ڈبل سوار ی پر ایک ہفتے تک پاپندی ہوگی۔ پولیس نے 5افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاجن سے مزید تفتیش کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث پولیو مہم کو ایک روز کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔