کراچی: موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار

منگل 26 مئی 2015 17:07

کراچی: موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2015ء)کراچی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیدیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کے مطابق موٹرسائیکل چلانے والوں کے علاوہ اب ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی ہیلمٹ پہننا ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ تین روز تک شہریوں سے اس معاملے میں نرمی برتی جائیگی اور خواتین اس پابندی سے مستثنی ہونگی۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ شہریوں کی سلامتی کے لیے کیا گیا ہے۔