گورنر پنجاب نے ملتان کے وکلاء کو مفاہمتی پالیسی اپنانے اور پرامن رہنے پر آمادہ کیا،ذرائع

منگل 26 مئی 2015 16:55

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے ملتان میں منگل کے روز وکلاء کو سانحہ ڈسکہ پر پرامن احتجاج کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ملتان میں بھی وکلاء سانحہ ڈسکہ کیخلاف شدید احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم ملتان کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے گورنر پنجاب کو مفاہمتی کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی جس پر گورنر پنجاب ملکرفیق رجوانہ نے ملتان کے سینئر وکلاء اور موجودہ سابقہ عہدیداروں کو فون کرکے مفاہمتی پالیسی اپنانے اور پرامن رہنے پر آمادہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق ملتان کے وکلاء کو پرامن رکھنے کیلئے دیگر حکومتی سیاسی ذرائع اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنا کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں منگل کے روز ملتان کے وکلاء ملک کے وکلاء پرامن رہے اور کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوا تاہم انہوں نے پرامن احتجاج بھرپور انداز میں کیا ۔

متعلقہ عنوان :