Live Updates

سہ فریقی اتحادبلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کاصفایاکریگا،فیصل کنڈی

منگل 26 مئی 2015 16:54

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی وپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمافیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ30مئی کوپاکستان پیپلزپارٹی اورسہ فریقی اتحادبلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کاصفایاکریگی۔پی ٹی آئی کے صوبائی وزیرعلی امین گنڈہ پور کابلدیاتی انتخابات میں کھلم کھلاحصہ لینا الیکشن کمیشن‘عدلیہ اورریٹرننگ آفیسرکیلئے سوالیہ نشان ہے۔

یہ سب ادارے پی پی پی کی حکومت میں جاگ رہے ہوتے ہیں۔اوراس موقع پرانکی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان اورپہاڑپورمیں انتخابی جلسوں کے موقع پرکیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی انصاف کی پالیسی کایہ واضح ثبوت ہے کہ ایک صوبائی وزیرکاایک ٹی وی چینل پرامیدواروں کوٹیلی فون پردھمکیاں دیناکس انصاف کانام ہے۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود پیپلزپارٹی اوراتحادی جماعتیں تیس مئی کواپنے امیدواروں کوکامیاب کراکے پی ٹی آئی کوشکست دیکرثابت کردینگے کہ ڈیرہ پی پی پی کاگڑھ ہے۔تبدیلی کے دعویدارحکومت ڈیرہ اسماعیل خان میں تمام پارٹیوں کے بھگوڑوں کوٹکٹ دیکریہ بتارہی ہے کہ وہ کس تبدیلی کی طرف جارہے ہیں۔ماضی میں بھی ڈیرہ کے وزیرمال کے ہوتے ہوئے لکی سیمنٹ فیکٹری کی حدودکوڈیرہ کی حدودسے نکال کرضلع لکی مروت میں ڈال دیاگیاتھااورایک بارپھررحمانی خیل میں قدرتی ذخائردریافت ہوئے ہیں۔

ایک سازش کے تحت ڈیرہ کی حدودکولکی کی حدودمیں شامل کیاجارہاہے۔ہمارے ادوارمیں کم ازکم ڈیرہ کی مٹی کاسودانہیں کیاگیا۔انصاف کے دعویدارعوام کوانصاف دینے سے پہلے اپنے شہیدوزیراسراراللہ گنڈہ پورکے لواحقین کوانصاف دلائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات