اسلام آباد : بجٹ 5 جون کو پیش کیا جائے گا، حکومت نے عوام دوست پالسیاں اپنائیں، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 16:48

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بجٹ 5 جون کو پیش کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال عوام دوست اقدامات کا سال تھا، جبکہ حکومت نے بجٹ میں عوام دوست پالسیاں اپنائی ہیں، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بجلی پیدا کرنا اور میٹرو بس کا قیام بھی عوام دوست اقدامات ہی ہیں کیونکہ ان سے عوام کو فائدہ پہنچتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک نے عوام تک معاشی استحکام کے فائدے نہیں پہنچائے لیکن عالمی منڈی می تیل کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی حکومت پاکستان نے بھی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا.

اور آئندہ بجٹ میں بھی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے، پرویز رشید نے کہا کہ اسلام ہمیں آپس میں دوستی کا درس دیتا ہے اور ایک دوسرے کی تکلیف کا باعث بننے والوں سے اللہ بھی راضی نہیں ہوتا. بجٹ میں بنائے گئے تمام منصوبے عوام دوست پالسیوں پر مبنی ہیں.