بارکھان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے اہلکار زخمی

منگل 26 مئی 2015 16:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بلوچستان کے علاقے بارکھان میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا یہاں آمادہ اطلاعات کے مطابق بارکھان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کا عملہ پانی لیکر چیک پوسٹ پر جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کیلئے بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ایک اہلکار بدلے زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔