حب اور مکران سے کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار
منگل 26 مئی 2015 16:48
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے حب اور مکران کے علاقے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ایف سی ترجمان نے سرچ آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور کے عملے نے حب کے علاقے رمضان گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا بتایا جاتا ہے کہ یہ دہشت گرد حب کے نواحی علاقوں میں دہشت گردی کے حملوں میں ملوث تھے 24 مئی کو حب بازار میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے میں بھی ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں صدر مملکت ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا ان کی گرفتاریوں سے ملنے والی معلومات پرمزید کارروائی کیلئے مددگار ثابت ہوگی اسی طرح مکران کے علاقے دشت میں ایک اور کارروائی میں حساس اداروں کی اطلاع پر ایف سی کے عملے نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گرفتار ہونیوالے ملزمان دشت کے نواحی علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر حملوں اور ایف ڈبلیو او کے ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے خودکارہتھیاروں بھی برآمد ہوئے ہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.