جہلم، سکول وین حادثے کا شکار، 14 بچے زخمی

منگل 26 مئی 2015 16:47

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) جہلم کے علاقے دینہ میں سکول وین حادثے کا شکار ہوگئی جس میں چودہ بچے زخمی ہوگئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز جہلم کے علاقے دینہ میں منگلا روڈ پر سکول وین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چودہ بچے زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی بچوں کو ریسکیو کیا اور زیادہ زخمی ہونے والے بچوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور کچھ بچوں کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور چند بچے ایک دو روز تک علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیئے جائینگے پولیس کے مطابق بچوں کی سکول وین کو حادثہ تیز رفتاری اور گنجائش سے زیادہ بچے سوار ہونے کے باعث پیش آیا ہے ۔