وکلاء کے قاتل کو سزا دلوانے تک احتجاج جاری رہیگا‘پیر مسعود چشتی

منگل 26 مئی 2015 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں سانحہ ڈسکہ کیخلاف وکلاء برادری نے گھراؤ جلاؤ کی تحریک کو اپناتے ہوئے پرتشدد کاراستہ اختیار کرلیا۔ ہائی کورٹ کے باہر ججز گیٹ پر تعینات ایلیٹ فورس کی گاڑی نمبری ایس ای اے5414 کے شیشے توڑ دینے کے علاوہ گاڑی کی سیٹیں سڑک پر رکھ کر نذر آتش کر دی۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ بار کے صدر پیر مسعود چشتی نے مشتعل وکلاء کو پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ میرا جینا مرنا وکلاء برادری کیساتھ ہے۔

جب میں نے صدارت کا حلف اٹھایا تھا اس وقت میں نے کہاتھا کہ نہ مجھے پیسوں کا لالچ ہے اور نہ ہی جج بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج ملزم کو سزا دلوانے تک جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج ہرممکن طریقہ سے پرامن رہیگا۔ کل پیدل ڈسکہ تک جائینگے۔ مظاہرین نے اپنے لیڈر کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروادی۔

متعلقہ عنوان :