وزارت مذہبی امور مناسک حج کے تربیتی پروگرام کا آغاز آئندہ ماہ کرے گی

منگل 26 مئی 2015 16:39

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) وزارت مذہبی امور مناسک حج کی تربیت کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز آئندہ ماہ سے کرے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق مناسک حج کی تربیت کیلئے وزارت مذہبی امور نے جامع پروگرام تشکیل دیدیا ہے تاکہ مناسک حج کی ادائیگی خضور کے طریقہ اور تعلیمات کے مطابق ادا کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

حج تربیتی پروگرام اگست تک جاری رہے گا۔

تربیتی پروگرام پہلے فریضہ حج کی ادائیگی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس روزانہ ہونے والوں کو چارٹوں، نقشوں ، کتابچوں، لیکچرز اور ویڈیوز کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔ تربیتی پروگرام میں احرام باندھنے، روضہ رصول پر حاضری اور فرض نمازوں کی ادائیگی کے حوالے سے بھی تربیت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :