پاکستان رینجرز سندھ کی اورنگی ٹاون کے علاقہ مومن آباد، سرجانی ٹاؤن اور لانڈھی میں کارروائیاں

مغوی بچہ بازیاب، بھاری تعداد میں اسحلہ اور بارود برآمد کراچی کو دہشتگردی کی بڑی کارروائی سے بچا لیا گیا، بریگیڈیئر خرم

منگل 26 مئی 2015 16:39

کراچی ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان رینجرز سندھ کے بریگیڈیئر خرم نے کہا ہے کہ رینجرز نے اورنگی ٹاون کے علاقہ مومن آباد، سرجانی ٹاون اور لانڈھی میں کی جانے والی کاروائیوں میں دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسحلہ برآمد کیا اور مغوی بچے کو بازیاب کروایا ہے، بچے کو اغواء کاروں نے تاوان کے لیے اغواء کیا تھا جسے باحفاظت والدین کے حوالے کر دیاگیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں نارتھ ناظم آباد میں واقع رینجرز ہیڈ کوارٹرمیں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ بریگیڈئیر خرم نے بتایا کہ اورنگی ٹاون مومن آباد کے علاقے میں ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے رینجرز پر فائرنگ کی اور گرنیڈ پھینکے جبکہ رینجرز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کے سرچ آپریشن کے دوران مذکورہ مکان سے 2 اعوان بم، 3 رائفل، 3 پسٹل، 31 راونڈ، 5 تیار آئی ای ڈیز، دس سے پندرہ کلو گرام دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹس جس میں 7کلو گرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا، 500 کلو گرام نٹ بولٹ اور 15 بیٹری ڈیوائس برآمد کر لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز نے لانڈھی میں کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا ہے۔

بریگیڈئیر خرم نے بتایا کہ رینجرز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے کراچی کو ایک بڑی دہشت گردی سے بچالیا ہے۔انہوں نے کہاکہ رینجرز سندھ کی یہ کامیابی صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نہیں بلکہ یہ کامیابی کراچی کی عوام کی مدد سے ہی ممکن ہوئی ہیں۔ انہوں کراچی کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رینجر ز کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :