صوبیدار مقصود علی کی45 سالہ رفاقت پر فخر ہے،سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق

منگل 26 مئی 2015 16:36

کلرسیداں ۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) چیئرمین پاکستان مسلم لیگ اور سینیٹ قا ئدِایوان سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ صوبیدار مقصود علی کے ساتھ45 سالوں کی رفاقت پر فخر ہے۔ ان کے مجھ پر بہت سے احسانات ہیں، وہ سیاست میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے، کسی لالچ یا دباوٴ میں نہیں آتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے معروف مسلم لیگی صوبیدار مقصود علی کی تقریب چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے سیاسی میدان میں ایک مقام حاصل کیا تھا، وہمیشہ اپنی جگہ پر مستقل مزاجی کے ساتھ کھڑے رہے اوراپنے علاقے کی ترقی کیلئے تگ و دو کرتے رہے ہمیشہ سچ اور حق پر ڈٹ جاتے تھے، اپنے گاوٴں کے رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ اپنا حصہ لیتے تھے، صوبیدار مقصود علی کے مسلم لیگ اور مجھ پر بہت سے احسانات ہیں۔

جس شان سے انہوں نے ساری زندگی گزاری اسی شان سے وہ دنیا سے رخصت ہوئے۔ اللہ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے