ای ڈی اوہیلتھ راولپنڈی کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں کا دورہ

منگل 26 مئی 2015 16:35

کلرسیداں ۔ 26مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ای ڈی اوہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر ناصر محمود نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا اور خواتین کے خصوصی ہسپتال سمیت ایکسرے ڈیپارٹمنٹ،لیبارٹری اور اپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا۔ای ڈی او نے میڈیکل اسٹور میں ادویات اور ویکسین کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں سے بھی خصوصی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ڈینٹل یونٹ کو بھی چیک کیا اور وہاں موجود ڈینٹل سرجن کو اپریشن کے دوران استعمال ہونے والے تمام آلات کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت جاری کی۔ای ڈی او نے آپریشن تھیٹر کے ٹیکنیشن کیلئے ہسپتال میں ہی موجود عملہ کو تربیت دینے کی ہدایت جاری کی تا کہ آپریشن کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی کو بھی خصوصی چیک کیا اور اطمینا ن کا اظہار کیا۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ناصر محمود نے بعد ازاں بنیادی مرکز صحت بھکڑال کا بھی دورہ کیا اور تمام معاملات کو چیک کیا۔قبل ازیں انہوں نے بنیادی مرکز صحت ساگری کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر میڈیکل آفیسر کی سرزنش کی۔