Live Updates

تحریک انصاف کے امیدواروں کے جانب سے اضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں میں تشویش

الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 26 مئی 2015 16:35

ایبٹ آباد۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کے جانب سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ضلع ایبٹ آباد کی مختلف یونین کونسلوں میں ضلع اورتحصیل کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے منگل کو”اے پی پی” سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدوار اپنی انتخابی مہم کے دوران سرکاری مشنری کا بھرپوراستعمال کررہے ہیں۔

تحریک انصاف کے چند صوبائی وزراء اوراراکین صوبائی اسمبلی تحریک انصاف کے امیدواروں کے جلسوں سے خطاب اورترقیاتی سکیموں کے اعلانات کررہے ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات