نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی جنرل کونسلر کا امیدوار ہسپتال میں جاں بحق

منگل 26 مئی 2015 16:35

ایبٹ آباد۔ 26 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ایبٹ آباد کی یونین کونسل مجہوہاں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا جنرل کونسلر کا امیدوار ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا ہے ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی ہے۔مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ بکوٹ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چار روز قبل ویلج کونسل مجہوہاں میں جنرل کونسلر کا امیدوار حبیب الرحمن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدیدزخمی ہوا۔زخمی نوجوان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔منگل کے روز شدید زخمی نوجوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر تھانہ بکوٹ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کی۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی