گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو ہلاک

منگل 26 مئی 2015 16:29

گوجرانوالہ ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ماڈل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، نقدی اور موبائل فونز برآمد کرکے نعشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر د ی گئیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن ساجد نفری کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں معمول کی گشت کر ر ہے تھے کہ ما رکیٹ کے قریب بلا نمبر مو ٹر سا ئیکل پر سوار دومشکوک افراد کو چیکنگ کیلئے روکا تو ملزمان نے پو لیس پا رٹی پر فا ئرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

تاہم پو لیس نے تعا قب کر کے ملزمان کو چلڈرن پا رک کے قریب گھیرے میں لے لیا اور دو طر فہ فا ئرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو مو قع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم تو ڑ گیا۔پو لیس نے نعشوں کو ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پو لیس کے مطا بق دو نو ں ملزمان دھلے کے علا قہ میں ڈکیتی کی واردات کر کے آ رہے تھے، ملزمان کے قبضہ سے80 ہزار روپے نقدی ،اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :