گھوٹکی: ڈاکوں کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 9 پولیس اہلکارمعطل

منگل 26 مئی 2015 16:26

گھوٹکی: ڈاکوں کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 9 پولیس اہلکارمعطل

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ایس ایس پی گھوٹکی نے ڈاکووٴں سے تعلقات رکھنے اور خفیہ معلومات ڈاکووں کو فراہم کرنے کے الزام میں 9 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔رونتی کچے کے علاقے میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن گھر کے بھیدی کی وجہ سے ناکامی کا شکار رہا۔

(جاری ہے)

گھوٹکی میں ایس ایس پی ثاقب سلطان نے ڈاکووٴں سے تعلقات رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر چار اے ایس آئی اور پانچ سپاہیوں کومعطل کردیا ہے۔

معطل ہونے والوں میں اے ایس آئی ذوالفقار کھوسو،مراد ،اشرف جٹ،مختیارمیرانی شامل ہیں جبکہ سپاہی رحیم منگی،حاکم بھٹی،اکبر بھٹی،دوست لاکھو اور اکبر بھٹوکو بھی معطل کیا گیا ہے۔ رونتی کچے کے علاقے میں پولیس کو چھیالیس روزہ آپریشن میں ناکامی کا سامنا رہا۔ جس کے بعد رینجرز نے آپریشن کی کمانڈ سنبھالی اور تین روز کے اندر آپریشن مکمل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :