Live Updates

خیبر پختونخواہ میں مثالی بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے، رواں برس وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت بنتی نظر آرہی ہے، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 16:22

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں مثالی بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، اصلی انقلاب تو بلدیات کے بعد آئے گا، انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے ، ڈاکٹروں کی جزا اور سزا کے لیے بھی نئے قوانین بنائے جائیں گے.

(جاری ہے)

تاریخ میں پہلی مرتبہ فنڈز بلدیاتی نظام کے تحت خرچ کیا جائے گا، عمران خان نے پر عزم ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے رواں برس ہی وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت بنتی ہوئی نظر آرہی ہے، انہوں نے بتایا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے نئے منصوبے بھی ترتیب دے رہے ہیں.

کپتان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے پولیس کو تباہ کر دیا ہے، ڈسکہ میں وکلا پر فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار نواز شریف کا خاص بندہ تھا، وکلا کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور ان کے لیے ہمیں بھی سڑکوں پر نکلنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات