عدالت کا نائن زیرو سے گرفتار ملزمان عبید کے ٹو اور تنویر الحق کا طبی معائنہ کرانے کا حکم

منگل 26 مئی 2015 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ملزمان عبید کے ٹو اور تنویر الحق کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان کی جانب سے عدالت میں طبی معائنے کرانے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی ۔عدالت نے جیل حکام کو طبی معائنے کرانے کا حکم دیا ۔ملزم عبید کے ٹو کو عدالت میں گواہ نے جیلر امان اللہ قتل کیس میں شناخت کرلیا تھا اور اب 8جون کو ملزم پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔