سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کے انتخابات مکمل، سینیٹرز داوٴود خان اچکزئی مواصلات ، باز محمد خان سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی،شاہی سید انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے چیئر مین منتخب

منگل 26 مئی 2015 16:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کے آج کے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرز داوٴود خان اچکزئی دوبارہ مواصلات کے چیئر مین ، باز محمد خان سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے چیئر مین ، شاہی سید انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے چیئر مین منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مواصلات کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین کیلئے سینیٹر داوود خان اچکزئی کا نام سینیٹر کلثوم پروین نے تجویز کیا جسکی تائید سینیٹر سجاد حسین طوری نے کی سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے چیئر مین سینیٹ باز محمد خان کا نام سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے تجویز کیا تائید سینیٹر رحمان ملک نے کی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے چیئر مین کیلئے سینیٹر شاہی سید کا نام سینیٹر نسیمہ احسان نے تجویز کیا جسکی تائید سینیٹر رحمان ملک نے کی ۔

کمیٹیوں کے انتخابات کے اجلاسوں میں سینیٹرز محمد علی خان سیف ،حاجی سیف اللہ خان بنگش ،سعید الحسن مندوخیل ،سید شبلی فراز نے شرکت کی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اقبال ظفر جھگڑا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی بھی موجود رہے ۔

متعلقہ عنوان :