کویت میں دو پاکستانی جعلی کرنسی کے الزام میں گرفتار

منگل 26 مئی 2015 16:02

کویت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)کویت میں دو پاکستانی جعلی کرنسی کے الزام میں گرفتار۔ملزمان سے دس ہزار مالیت کی یور وکر نسی برآمد ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو پا کستانی ایک مقامی ایکسچینج کمپنی سے 10,000ہزار یورو تبدیل کروانے کے الزام میں کویت کی ”عاصمہ“ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے یہ کاروائی ایک خفیہ اطلاع ملنے پر کی۔یہ بات عاصمہ پولیس کے چیف نے ایک مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہو ئے بتائی۔دونوں پا کستا نیو ں کی بالترتیب عمریں 34سال اور 44سال بتائی گئی ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جا ری ہے۔