رابطہ کمیٹی برائے سالانہ منصوبہ بندی نے 1.46 کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ پر غور شروع کر دیا

منگل 26 مئی 2015 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی برائے سالانہ منصوبہ بندی نے آنے والے بجٹ میں 1.46 کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ پر غور شروع کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق بجٹ جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے لئے چاروں صوبوں اور وفاق کے لئے مختص کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے اجلاسکی سفارشات قومی اقتصادی کونسل میں اٹھائی جائیں گی ۔

جس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 1.46 کھرب سے زائد کا بجٹ ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا بجٹ ہو گا ۔ اگرچہ کئی وجوہات کی وجہ سے صوبے مختص رقوم سے کم خرچ کرتے ہیں ابھی تک سندھ نے وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ سالانہ ترقیاتی پروگرام شیئر نہیں کیا ہے جبکہ تینوں صوبوں نے وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ ترقیاتی پروگرام شیئر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :