کوئٹہ ،ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 5افراد گرفتا, اسلحہ برآمد،پولیس

منگل 26 مئی 2015 15:56

کوئٹہ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 5افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 5افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاجن کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا ۔ جبکہ گزشتہ رات سریاب اور بروری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپوں کے دوران 25افراد کو گرفتارکرکے ان کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا تھاجن سے مزیدتفتیش جاری ہے۔واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے دفعہ 144نافذ کیا گیا تھا جس پر پولیس نے عمل درآمد شروع کردی ہے۔