Live Updates

اسلام آباد : انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، پی ٹی آئی نے تمام حلقوں کے تھیلے کھولے کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 15:23

اسلام آباد : انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج بھی جا ری ہے.

(جاری ہے)

انکوائری کمیشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی نے تمام حلقوں کے تھیلے کھولنے کا مطالبہ کر دیا، پی ٹی آئی کے وکیل عبد الحفیط پیر زادہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی نگرانی میں حلقوں کے تھیلے کھول کر فارم 15 نکالا جائے جس پر جوڈشل کمیشن نے کہا کہ تمام حلقے کھولنے کا فیصلہ کل ان چیمبر اجلاس میں کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن نے ان چیمبر اجلاس کے لیے کل صبح 9 بجے میٹنگ طلب کر لی، اجلاس میں تمام فریقین اور ای سی پی کے رہنما شریک ہوں گے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات