اوتھل، لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد

منگل 26 مئی 2015 15:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)اوتھل کے علاقے میں ایف آئی اے کے عملہ نے لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے اوتھل کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے تین لینڈکروزر گاڑیوں میں لوڈ لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل سمنگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے قبضہ میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا جسے اندرون بلوچستان اسمگل کیاجارہا ہے ۔