کوئٹہ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتا ر

منگل 26 مئی 2015 15:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا اور اسے تحقیقات کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔