وکلاء برادری کے احتجاجی مظاہرہ کے باعث مال روڈ کی ٹریفک کئی گھنٹے تعطل کا شکار

منگل 26 مئی 2015 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں وکلاء برادری کے احتجاجی مظاہرہ کے باعث مال روڈ کی ٹریفک کئی گھنٹے تعطل کا شکار رہی۔

(جاری ہے)

فیصل چوک میں پنجاب اسمبلی کے سامنے وکلاء کے احتجاجی مظاہرے کے باعث ٹریفک کا انتظام دیگر شاہرات پر منتقل ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک جام ہوگیا۔ ٹریفک میں کئی ایمبولینسیں ‘ گاڑیاں بھی پھنسی رہی تاہم سکول ٹائم سے قبل ٹریفک کو کلیئر کردیا گیا۔