ڈسکہ کا سانحہ ایک پولیس آفیسر کا ذاتی فعل ہے جس پر بھرپور کارروائی کرینگے‘کرنل (ر) شجاع خانزادہ

منگل 26 مئی 2015 15:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں وکلاء برادری کے ڈسکہ میں قتل ہونے والے وکیلوں کے واقع پر سخت احتجاجی مظاہروں کے موقع پر صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ڈسکہ کا سانحہ ایک پولیس آفیسر کا ذاتی فعل ہے جس پر بھرپور کارروائی کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وہ جاں بحق ہونے والے وکیلوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لینگے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی انکوائری کے لیے ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ ٹیم ایک طویل عرصہ بعد آئی ہے۔وکلاء برادری صبروتحمل کا مظاہرہ کریں ۔ ملزمان کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :