جیکب آباد، مزید دو دکانیں اورگھر سیل

منگل 26 مئی 2015 15:08

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)جیکب آبادمیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے نوٹس پر عمل نہ کرنے پر مزید دو دکانیں اورگھر سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جیکب آباد میں کاروائی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روزایس بی سی اے کے صدرالدین پہنور نے بغیر نقشے کے دکان اورگھر کی تعمیر کرنے اور دیے گئے تین نوٹس کا جواب نہ دینے پر بسم اللہ باغ میں وقار دشتی اور لیڈیز بازار میں بھجن لعل کی دوکانیں اورگھر کو سیل کردیا گیا اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر صدر الدین پہنور نے بتایا کہ جو نقشے پاس کروارہے ہیں ان کی سیل کی گئی دوکانیں اورگھر کھول دیے جائیں جبکہ جو دیے گئے نوٹس پر عمل نہیں کرے گا ان کی ملکیت سیل کرنے بعد مسمار کردی جائے گی۔