آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح سولہ فیصد کرنے کی تجویز پیش

منگل 26 مئی 2015 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح کم کر کے سولہ فیصد کرنے کی تجویزپیش کردی گئی۔ مینوفیکچررز کو ایس ٹی این کا فوری اجرا لازم قرار اورسیلز ٹیکس شرح بتدریج بارہ اعشاریہ پانچ فیصد پرلانے کے لیے روڈ میپ تیار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اقتصادی مشاورتی کونسل نے آئندہ مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ کے وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے سولہ فیصد کرنے کی تجویز دیدی ہے،جبکہ طویل البنیادوں پر سیلز ٹیکس کی شرح بتدریج کم کرکے ساڑھے بارہ فیصد تک لانے کا روڈ میپ تیار کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

تاہم نان رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے جرمانے کی شرح میں تین فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ اقتصادی مشاورتی کونسل کی جانب سے حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ ٹیکس دہندگان کا پیشہ وارانہ مہارت کی حامل اکاؤنٹنسی کمپنیوں کے ذریعے سیلز ٹیکس و انکم ٹیکس کا مشترکہ آڈٹ کروایا جائے۔ اس اقدام سے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس افسران کو فراہم کیے جانے والے اکاؤنٹس میں مستقل مزاجی و ہم آہنگی پیدا ہوگی جو ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :