کراچی : سینٹرل جیل میں قیدیوں کے پاس موبائل فون ہونے کی اطلاعات، وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 14:48

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : کراچی کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے پاس موبائل فونز ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس پر وزیر داخلہ سندھ سہیل انوار نے نوٹس لے لیا.

(جاری ہے)

سہیل انور نے آئی جی سینٹرل جیل سے اس معاملے کی رپورٹ طلب کر لی، وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملے میں کسی سر کاری اہلکار کا ہاتھ پایا گیا تو اس کے خلااف سخت کاروائی کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :