وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا قومی مفاد کے منصوبے کے حوالے سے ایسا لب و لہجہ زیب نہیں دیتا‘ رانا بابرحسین

منگل 26 مئی 2015 14:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بارے دھمکی آمیز بیان دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک قومی جماعت کے اہم رہنما اور صوبے کے وزیر اعلیٰ کا قومی مفاد کے منصوبے کے حوالے سے ایسا لب و لہجہ زیب نہیں دیتا، اگر انہیں تحفظات ہیں تو وہ وزیر اعظم کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی میں بات کریں۔

(جاری ہے)

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ در اصل پاکستان کیلئے ترقی کا آخری موقع ہے، ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے،پاکستان دنیا میں انتہائی سرمایہ کار دوست ملک ہے جس کے تمام شعبے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے عوامی سطح پر روابط میں اضافہ اوردوروں کے تبادلوں میں اضافہ پر زور دیا تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کے وفود کے دوروں سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :