جائنٹ انویسٹی گیشن کی ضرورت نہیں، قاتل نے سرعام فائرنگ کرکے وکلاء کو قتل اور راہگیروں کو زخمی کیا،‘پیر مسعود چشتی

منگل 26 مئی 2015 14:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں وکلاء برادری نے سوموار کے روز ڈسکہ میں قتل ہونے والے وکلاء کی لاہور ہائیکورٹ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر بار کے صدر پیر مسعود چشتی اور وی پی فرح اعجاز سمتی ہزاروں وکلاء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیر مسعود چشتی نے حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانیوالی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

سارا معاملہ سیدھا ہے قاتل نے سرعام فائرنگ کرکے وکلاء کو قتل کیا اور راہگیروں کو زخمی کیا۔ ملزم کیخلاف دہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے بھی معاملے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :